"کالا پانی" جعفر تھانیسری (1905-1838) کی قید و بند کی سرگذشت ہے۔ سنہ 1884ء میں پہلی مرتبہ شائع ہونے والی اس کتاب کا مکمل نام تواریخِ عجیب المعروف بہ کالا پانی ہے۔ برطانیہ کے خلاف 'غداری' کے الزامات کے تحت بیس سال تک انڈمان جزائر میں قید رہنے کے بعد جنوری، 1866ء میں واپس لوٹنے کے بعد جعفر تھانیسری نے اسے تحریر کیا تھا۔ حقیقی معنوں میں اسے ایک مکمل خود نوشت سوانح عمری تو نہیں قرار دے سکتے، لیکن یہ ان جزائر پر زندگی گزارنے کے بارے میں پہلا ذاتی تجربہ تھا، جس کی مدد سے 1857ء کی جنگ آزادی کا سیاسی و تاریخی پس منظر معلوم ہوتا ہے۔ یہ اردو زبان کی ابتدائی خود نوشت سوانح عمریوں میں سے ایک ہے اور پڑھنے میں انتہائی دلچسپ۔
Like this book? You can publish your book online for free in a few
minutes!